• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے جیٹھا لال سے متعلق دھمکی آمیز کال، پولیس الرٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے جیٹھا لال یعنی دلیپ جوشی سے متعلق پولیس کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو یکم فروری کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ شیواجی پارک کے قریب واقع دلیپ جوشی کی رہائش گاہ کے باہر 25 لوگ ہتھیاروں اور بندوقوں سے لیس ہیں جو کسی بھی وقت ان کے گھر پر حملہ کرنے والے ہیں۔

فون کرنے والے نے مزید کہا کہ اس نے کچھ لوگوں کو 25 مسلح افراد کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے جو ان سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی ناگپور کنٹرول روم کو شکایت موصول ہوئی انہوں نے لمحہ بھر کی دیری کئے بنا شیواجی پارک پولیس اسٹیشن کو الرٹ کیا اور وہاں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ تاہم یہ جعلی دھمکی آمیز کال تھی۔

بعدازاں پولیس نے فون کال کرنے والے کی تلاش شروع کر دی، نمبر کو ٹریک کیا گیا لیکن یہ نمبر دہلی میں سم کارڈ کمپنی میں کام کرنے والے ایک نوجوان کا ہے، جس کے نمبر کو مخصوص ایپلیکیشن کے ذریعے اس کے علم میں لائے بغیر استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس تاحال اس کال کرنے والے کو تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب ناگپور پولیس کنٹرول روم کو مذکورہ نامعلوم شخص نے دوبارہ کال کرکے اطلاع دی، جس کے مطابق دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ لوگ ممبئی میں صنعت کار مکیش امبانی اور اداکار امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی رہائش گاہوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید