• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے تحریک انصاف کا نیا نام رکھ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد سے اس پر مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل آنے کاسلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کر رہے تھے۔

اس ویڈیو میں ہونے والی بات چیت سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستان ٹرکِ انصاف !‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس سے متعلق ٹرک کی 2 تصاویر بھی لگائیں۔

قومی خبریں سے مزید