سکھر(بیور ورپورٹ)صالح پٹ کے رہائشی ملاح برادری کے افراد نے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت امام الدین ملاح اور نبی ڈنو نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر پر با اثر افراد قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، پولیس رپورٹ درج کرانے کے باوجود با اثر افرادکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ، جبکہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ باا ثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔