پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، نواز شریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے۔
اتوار کو ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان چوہے کی طرح چھپا ہے، ورکروں کو کہہ رہا جیلیں بھر دو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کےلیے قربانیاں دیتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قید کی صعوبتیں عزت و وقار کے ساتھ برداشت کرتے ہیں اس شخص کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے، مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔