• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی ہاکی، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

  لندن ( جنگ نیوز) عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے بیلجئم کو شکست دے کر ایف آئی ایچ مینز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جرمنی اور برطانیہ کا مقابلہ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا، جرمنی نے ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ ڈرا کھیلا ہے، اس سے قبل جرمنی کا بھارت اور بیلجئم کے ساتھ مقابلہ بھی برابری پر ختم ہوا تھا۔ جرمنی اور کوریا کی ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت بیلجئم2-0 سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹرنر اور وائٹ نے گول اسکور کئے۔ ایک اور میچ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 2-1سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین