• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ، آسٹریلوی کپتان دستیاب نہیں ہوں گے

پیٹ کمنز—فائل فوٹو
پیٹ کمنز—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز چوتھے ٹیسٹ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر تیسرے ٹیسٹ سے قبل سڈنی واپس چلے گئے تھے۔

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ نے کپتانی کی تھی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید