پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوران نمائشی میچ کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم ایمازون کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ویمن میچز خواتین کرکٹرز کےلیے بہترین موقع ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ بہت دیر سے خواتین پی ایس ایل طرز کے میچز کا انتظار کر رہی تھیں۔
بسمہ معروف نے شکوہ کیا کہ دنیا میں کرکٹ بہتر ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں گراس روٹ سطح پر کام نہیں ہو رہا۔
ایمازون کی کپتان کا کہنا تھا کہ مارک کولز کے دور میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کی پرفارمنس اچھی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک پاکستان میں خواتین کرکٹرز کا کوئی سیٹ اپ تیار نہیں ہوا، غیرملکی خواتین کرکٹرز ذہنی طور پر ہم سے زیادہ مضبوط ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران خواتین کرکٹرز کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے ان نمائشی میچز میں بسمہ معروف ایمازونز جبکہ ندا ڈار سپر ویمن کی قیادت کر رہی ہیں۔