• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کی PSL کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

فائل فوتو
فائل فوتو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی، فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق سرفراز کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا کہ کراچی کنگز کے خلاف سرفراز احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلئے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ سرفراز کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کے حوالے سے اسکین کی رپورٹس کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ نے پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی۔

کپتان سرفراز نے مشکل وقت میں 25 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید