• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کشتی حادثہ، جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں۔

پاکستانی جاں بحق افراد کی میتیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئیں۔لاہور پہنچنے والی میتوں میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے سعودی ایئر لائنز کے ذریعے لاہور پہنچیں۔

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نمائندے نے لاشیں وصول کرکے ورثا کے حوالے کردیں، 7 افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کر دی گئیں ۔

قومی خبریں سے مزید