• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن لیگ نمائشی میچ: سپر ویمنز نے ایمازونز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

ویمن لیگ نمائشی سیریز کے پہلے میچ میں سپر ویمنز نے ایمازونز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔

ایمازونز نے 9 وکٹ پر 132 رنز بنائے، سپر ویمنز نے ہدف 16ویں اوور میں پورا کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ویمنز لیگ کے پہلے نمائشی میچ میں ایمازونز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 132رنز بنائے۔

عالیہ ریاض 38، ٹیمی بیماؤنٹ 24 اور ڈینی ویٹ نے 22 رنز بنائے جبکہ ندا ڈار نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سپر ویمن نے ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹ پر ہی پورا کردیا۔

جنوبی افریقی بیٹر لورا ولوارڈ ناقابل شکست 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

 ویمنز لیگ کا دوسرا میچ 10 مارچ کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جسے بریسٹ کینسر سے آگاہی سے منسوب کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید