• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے بڑی فتح کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دی۔ 

اس سے قبل رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے پاس تھا، جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے زیر کیا تھا۔ 

علاوہ ازیں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سیزن میں دو بار 100 یا اس سے زائد رنز کے فرق سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید