• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن


پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں پہلی بار جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کے ذریعے 60 سال کے مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ شعبہ کارڈیالوجی ڈاکٹر عابد اللّٰہ کے مطابق پی آئی سی میں پہلی بار جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کو متعارف کیا گیا۔

روٹا پرو ٹیکنالوجی کےذریعے60 سال کے مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا، روٹا پرو ٹیکنالوجی ایک سنگل آپریٹر اسمارٹ ڈیوائس ہے۔

ڈاکٹر عابد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس دل کی شریانوں کے اندر کیلشیئم کو ہٹانے میں مدد دیتی ہے۔ روٹا پرو ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی ایسی بند شریانوں کا علاج ممکن ہوگا جو پہلے ممکن نہیں ہوتا تھا۔

اس جدید طریقے سے کم پیچیدگی اور زیادہ کامیابی سے انجیو پلاسٹی ممکن ہے۔

صحت سے مزید