• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور ڈیرہ ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب بھر میں آج تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

 ملتان (سٹاف رپورٹر) کسانوں کی زرعی ضروریا ت و موسمی تغیرات کے مطابق ملتان ریجن کے کسانوں کوزرعی ماہرین  فصلات کی دیکھ بھال کے لئے نہایت ہی مفید مشورے اور معلومات فراہم کررہے ہیں آ ج جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے ، گنے کے کاشتکار حضرات اچھی پیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا صحیح وقت پر اور منا سب مقدار میں استعمال کریں ، اچھی فصل لینے کے لئے گنے کو سال بھر کے لئے 1600 سے 1800 ملی لٹر پانی فی ایکڑ درکار ہوتا ہے ،موسم کی شدت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رواں ماہ میں آبپاشی کا وقفہ 8 سے 10 دن رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے ۔ 
تازہ ترین