اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر دو کے رہنماؤں حاجی چوہدری اقبال ڈھلوی اور ٹھیکیدار چوہدری سرفراز نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر دو منی لاڑکانہ ہے اور حلقہ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدنے حلقہ انتخاب میں جتنے ترقیاتی کام کیے ماضی میں ان کی مثال تک نہیں ملتی۔علاقوں ،برادریوں اور تعصابات سے بالاتر ہو عوام حلقہ کی خدمات کی گئی۔حلقہ میں دو سپورٹس اسٹیڈیم،وویمن سپورٹس کمپلکس سمیت سکولوں ،کالجوں کی اپ گریڈیشن سمیت میرپور کوٹلی روڈ کی تعمیر وزیر اعظم کے اہم کارنامہ جات ہیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو سے آئندہ جیت بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہو گی ،مخالفین شیخ چلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا سیاسی میدان میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔21جولائی کو صرف رسمی کاروائی ہو گی۔اہلیان حلقہ سمجھتے ہیں کہ ان کا مستقبل پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے،ہر الیکشن میں چند بہروپےئے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن وہ جان لیں شکست ان کا مقدر ہے ۔حلقہ کے عوام چٹان کی طرح وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔