• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی اصلاحات کا منصوبہ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف دسویں ہفتے بھی مظاہرے

  • اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے منصوبوں کے خلاف مسلسل دسویں ہفتے مظاہرے جاری رہے، لاکھوں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے۔

منتظمین کےمطابق تقریباً دو لاکھ 40 ہزار مظاہرین نے تل ابیب جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی صدر کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات عدالتیں کمزور کر دیں گے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے عدلیہ میں اصلاحات کے منصوبے کے خلاف دو ماہ سے زیادہ عرصے سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ 

عدلیہ اصلاحات کے اس منصوبے کے خلاف اپوزیشن کے سیاست دانوں کی جانب سے ردعمل آیا ہے۔ ساتھ ہی ماہرین اقتصادیات، کاروباری رہنماؤں، قانونی ماہرین اور سکیورٹی حکام کی جانب سے بھی سخت انتباہ بھی سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید