ایران کا کہنا ہے کہ وہ بحرین کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی غلط فہمیوں کے سفارتی حل کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور بحرین کے مابین تعلقات بھی اس اصول سے مفر نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں مثبت ماحول کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ دیگر ممالک بشمول بحرین کے ساتھ تعلقات میں بھی مثبت پیشرفت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تہران کے ساتھ 2016 میں تعلقات ختم کرلیے تھے۔