راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خانپورمیں گرفتارہونے والے راولپنڈی پولیس کے چارتھانیداروں کو سی پی اونے معطل کردیا۔واقعہ میں ملوث ایک اے ایس آئی اور3ٹی اے ایس آئیزکوچارج شیٹ جاری کرکے ایس پی صدرسرکل کو انکوائری افسرمقررکردیاگیا۔12جون کو خانپورڈیم نہانے کے لئے جانے والے راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی شفاقت علی ،ٹی اے ایس آئیز اجمل نذیر،اعجازاختراورعبدالجبارکوخانپورپولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے ،احترام رمضان کی خلاف ورزی ،اورپولیس مزاحمت کے الزام میں گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا ۔اس واقعہ میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سٹی پولیس آفیسراسراراحمدخان عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے بدھ کوانہیں معطل کردیا ۔