• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

 ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی، مریم نواز نے انتخابی فارم بھی حاصل کرلیے۔

فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے وصول کیے، مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔

سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی جیو نیوز کو تصدیق کردی۔

2018 کے انتخابات میں پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، اشرف انصاری ن لیگ کے منحرف اراکین میں رہے، بعد میں ن لیگ میں واپس آگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید