سرگودھا (نمائندہ جنگ) ایڈمنسٹریٹر و ایڈیشنل کلکٹر سرگودھا فاروق رشید سندھو کو تبدیل کردیا گیا ہے انہیں ڈپٹی سیکرٹری پروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی لگادیا گیا ہے ان کی جگہ محمد ذوالقرنین ڈپٹی ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ایڈیشنل کلکٹر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔