• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :یونیورسٹی کیلئے خریدی 500 ایکڑ اراضی پر 76 با اثرافراد کاقبضہ

سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ ) حکومت کی طرف سے یو نیورسٹی کے لئے خریدی گئی اربوں روپے مالیت کی پانچ سو ایکڑ اراضی پر   76 با اثرافراد کاقبضہ جس کو دس سال گزر نے کے باوجود ضلعی انتظامیہ چھڑانے میں بری طرح ناکام  ہے حکومت پنجاب کی طرف سے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں دس سال پہلے   سویڈن  حکومت  کے باہمی اشتراک    یونیورسٹی کے قیام کے لئے   نور پور سیداں ،سمبڑیال، جھیٹکی اور ملکانوالہ سے ملحقہ پانچ سو ایکڑ اراضی  سترہ لاکھ فی ایکڑ کے حساب   سےخریدی گئی بعدازاں یہ منصوبہ  التوا کا شکار ہوتا گیا اور بالاآخر یہ منصوبہ انڈیا منتقل ہوگیا ۔ ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ سیکر ٹری ایجوکیشن اور وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی  سمیت دیگر افراد پر مشتمل ایک وفد نے یو نیورسٹی کی قبضہ شدہ  جگہ کا کچھ عر صہ پہلے دورہ کیا جنہو ں نے سابق اے سی سمبڑیال  ڈاکٹر  رانی حفصہ کنول کو  قابضان کی معہ  احوالہ رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔ جن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  جیھٹکی  موضع کا محمد بوٹا  ساڑھے بارہ ایکڑ، آصف  نو ، روشندن تین،غلام عباس چار، غلام  نبی ایک ایکڑ، سمبڑیال رورل میں   شریف 128 کنالوں، شوکت علی 80،عطر خان 66،شفاقت علی 112، جنگشیر 256، محمد عرفان 256 طارق محمود 48،امجد سہیل40،منورحسین72، ظہور الدین 13، خالد محمود 23، نیاز محمد 8۔12، عثمان 22، افضل 7، منظور احمد 8، رفافت 4، لیاقت علی4، محمد سعید 20، فیاض 22، محمد یامین 26، گل نواز 32، شکیل 52، سرفراز8، عارف حسین78، وقار احمد 144، محمد شہباز16، محمد ارشد40، ناصر 4، محمد نواز4، سبطین19، نذیر احمد 8، ظفر اللہ 80، طارق 48، عابد سہیل 40، افتخار احمد 2، عبد الغنی 16،منورحسین72، عبد الغفار 32، ظہور الہی 16، سیع اللہ 16،بشیر 8،  کرم الہی 35،نذیر احمد 16، محمد اسلم 42 کنالوں  پر قابض ہیں جبکہ بقایا قابض مجموعی طورپر پانچ سو ایکڑ پر موجود ہیں 
تازہ ترین