سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے نیو سبزی منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیااور ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی کاونٹر قائم کریں اور دکانداروں کے تمام کنڈوں ، ترازوں اور ناپ تول کے پیمانوں اور باٹوں کو چیک کیاجائے تاکہ کم تولنے کی شکایت کو ختم کیا جاسکے۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ ناپ تول میں ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ بلا امتیاز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے سبزیوں اور پھلوں کی ہونے والی آکشن کے عمل کا جائزہ لیا او ر ان کی قیمتوں کی پڑتال کی ۔