• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج دوپہر بارش برسانے والے بادل بننے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ آج کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دوپہر میں بارش برسانے والےبادل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہو چکا ہے، یہ سسٹم 21 یا 22 مارچ تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی کے مضافات میں بارش کا آج 50 سے 60 فیصد امکان ہے، آج ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی 20 فیصد ہے، جبکہ آج گرم اور مرطوب دن رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 18 مارچ سے بارش کے امکانات اچھے ہیں، جبکہ 22 مارچ تک بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے، جبکہ اس سسٹم کو بحیرۂ عرب سے بننے والے بادلوں کی بھی سپورٹ ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید