• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: خاتون کو لوٹنے والا ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی


لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں دورانِ ڈکیتی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو زخمی اور دوسرے کو قابو کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکو ایک کار کے قریب سے گزرتے ہیں، پھر واپس آ کر کار سوار فیملی پر اسلحہ تان لینے کے بعد وہاں کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو دور چلے جانا کا کہتے ہیں۔

سیکیورٹی گارڈ خضر حیات جرات کا مظاہرہ کرکے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے جس سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر سڑک پر گر جاتا ہے، اسی دوران دوسرے ڈاکو کو بھی سیکیورٹی گارڈ اور اس کے ساتھی قابو کر لیتے ہیں۔

زخمی ڈاکو کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسرے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید