• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سیاسی ہے، برطانیہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچے گا، چین

چین نے برطانیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلےکو سیاسی قرار دے دیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی فیصلے پر لندن میں چینی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا کہ برطانیہ میں سرکاری فونز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

چینی سفارتخانہ کے مطابق فیصلہ برطانیہ میں متعلقہ کمپنیوں کے معمول کے کاموں میں مداخلت ہے۔

چینی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ ایسے فیصلے سے برطانیہ کے اپنے مفادات کو ہی نقصان پہنچے گا۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید