پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی درخواست پر طنز کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے جیو نیوز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اپنے پیغام کے ساتھ مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ 'میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے!'
اس سے قبل مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا تھا کہ 'ایک گیدڑ اس وقت گرفتاری کے خوف سے اپنی گاڑی سے نہیں نکل رہا!'
واضح رہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچے لیکن پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث واپس چلی گئی۔
اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں گاڑی میں ہی عمران خان کی حاضری لینے کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔