ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کا عندیہ دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات پر رضا مند ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دو طرفہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب کا دو ماہ کے اندر اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے دونوں بڑے اور اہم ممالک میں سالوں بعد تعلقات کی بحالی چین کی معاونت سے ہوئی ہے۔