• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ لیڈر کی گرفتاری کیخلاف بھارتی پنجاب میں مظاہرے، کشمیریوں کے حق میں بھی نعرے

چندی گڑھ(نیوز ایجنسیاں ) خالصتان کے حامی سکھ لیڈر اور،، وارث پنجاب دے ،، کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لئے بھاتی پنجاب میں احتجاج پھوٹ پڑا ہے، مظاہروں میں کشمیریوں کے حق میں بھی نعرے بلند کئے جا رہے ہیں،بھارتی پولیس کا بڑا کریک ڈائون،خالصتان تحریک کے سربراہ امرت پال سنگھ سمیت 78افرادگرفتار کئے جاچکے، جبکہ سکھ تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت سکھوں کو نہیں دبا سکتی، خالصتان کا قیام سکھوں کا حق ہے، کشمیریوں سمیت تمام طبقات کو اُن کے جائز حقوق دیئے جائیں، تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ سمیت 78افراد کو گرفتار کئے جاچکے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’وارث پنجاب دے‘ نامی تنظیم کے سربراہ کو ہفتے کے روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا گیا۔ سکھ فیڈریشن یوکے سمیت سکھوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اوراسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ادھربھارتی پنجاب میں پولیس نے بتایا ہے کہ سکھوں کی تنظیمʼʼ وارث پنجاب دےʼʼ کے رہنما امرت پال سنگھ کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے،حکام نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے پنجاب سے 78افراد کو گرفتار کیا ہے جوʼʼوارث پنجاب دےʼʼ کے رکن ہیں جبکہ کئی دیگر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایک ریسرچ اسکالر مکھن سنگھ کو بھی پنجاب پولیس نے ان کے گھر سے گرفتارکیاہے۔ادھر وارث پنجاب دے کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون پر موہالی میں بھی مظاہرے ہوئے اور احتجاج پھوٹ پرا ۔ مظاہرین امرت پال سنگھ کے بارے میںمعلومات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔برامپٹن کینیڈا میں بھی سکھوں نے سکھ رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کشمیریوں کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

دنیا بھر سے سے مزید