• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ اور انسٹریکٹر ہلاک

نئی دہلی ( آن لائن ) بھار ت میں ایک طیارہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون سمیت دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقع ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘‘ کے طیارہ کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔اکیڈمی کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کے ایک گائو ں بغلات کی تھی۔ یہ علاقہ علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجوئو ں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا۔ ایک پہاڑ پر طیارہ کا ملبہ مل گیا جب کہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں بر آمد ہوئیں۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم سامنے آئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ 20 سالہ وریکشنکا اور دوسری 25 سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید