• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی سری لنکا کیلئے قرض کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرض کی منظوری کے ساتھ آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے لیے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابو پانے کے لیے زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو گزشتہ برس اپریل سے غیر ملکی ذخائر میں کمی پر شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید