• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے جاںبحق شخص کے لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ ، ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے مذاکرات ، مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔ گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص حبیب اللہ کے لواحقین لاش کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اور میت کے ہمراہ ریڈ زون میں دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے دھرنے کے شرکاء سےوزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے جس پر مطاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔
کوئٹہ سے مزید