• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سوسائٹی کی کچلاک سے ریلی‘ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کے زیر اہتمام قبائلی رہنماء ملک سرور خان کاکڑ کی قیادت میں اتوار کو کچلاک سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں مظاہرہ ہوا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک سرور کاکڑ نے کہا کہ افواج پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر جس پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، بھارت کو اب کسی بھی مہم جوئی یا جارحانہ اقدام سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بھارت کی فوج کو ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا ،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا ،آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے ،پاکستان بھارت کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نےبھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار عسکری کامیابی اور آپریشن بینان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان خصوصاً چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ۔