• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ بندی‘ دونوں ممالک کی دانشمندی‘ امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ملکوں کی دانشمندی سے تعبیر کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس لاحاصل جنگ سے دونوں ملکوں کی آبادی کا ایک چوتھائی متاثر تو ہوسکتا تھامگر فوائد مثبت نتائج مفقود و بے سود ہوتے تاہم اس میں کسی کی ہار یا جیت نہیں بلکہ جارحیت و دفاعی حکمت عملی کیلئے ابتدائی مشق کامیاب ہوکر فریقین اپنی اصل جگہ واپس آگئے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ و صدر ٹرمپ کا دائمی صلح جو رویہ روس و یوکرین میں بھی کامیاب رہا اور پاکستان و بھارت پر بھی اثر کرگیا ۔امریکہ و ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی و قائدانہ صلاحیت دو ایٹمی ملکوں نے تسلیم کرلی اب کاش صدر ٹرمپ اسرائیل کو بھی ایسی ہی کال دیں جس سے وہ غزہ اور یمن میں جارحیت و قتل عام سے باز رہے۔