• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی :مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ،مکینوں کو آمدورفت میں دشواری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نوان کلی مین روڈ پر تجاوزات کاکاتمہ کیاجائے، تفصیلات کے مطابق گنجان آبادی والے علاقے نواں کلی کے مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے،ایک جانب رکشوں اور دوسری جانب ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوکر رہ گیا ہے،شہریوں کاکہنا ہے کہ سڑک کے کنارے ریڑھیوں کا قبضہ ہے جن کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔ ،یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹریفک بلاک فضائی آلودگی بڑھانے کا باعث بھی بنتا ہے کہ ایک ہی جگہ پر سینکڑوں کی تعداد میں سٹارٹ گاڑیاں گھنٹوں کھڑی رہیں تو پٹرول کے جلنے سے پیدا ہونے والا دھواں سانس لینا دوبھر بنا دیتا ہے۔ہمارے معاشرے میں تجاوزات کوئی قابل ذکر عیب نہیں رہا، جس کا جی چاہتا ہے وہ اپنے مکان یا دکان کے گرد پوری کی پوری سرکاری زمین پر قبضہ جما کر بیٹھ جاتا ہے۔ بہت سی دوسری بُرائیوں کی طرح یہ سماجی برائی بھی تیزی سے پنپ رہی ہے۔ تجاوزات کے سماجی و قانونی مسائل اور قباحتیں تو ہیں ہی‘ اس کے دینی اور اخلاقی پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تجاوزات سے راستہ چلنے والوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے اور راہگیروں کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنا ایک مستقل گنا ہ ہے۔ ہمارے مذہب نے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے منع کیا ہے۔بڑے شہروں کے منصوبہ ساز ٹریفک بلاک کے مسئلے کا حل سڑکوں کو کشادہ کرنے میں ڈھونڈتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے مستقبل میں راستوں‘ سڑکوں اور بازاروں کو کشادہ کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن فی الحال اگر ان بازاروں اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے تو ٹریفک کے بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔اس مسئلے کا مستقل حل یہ ہے کہ تجاوزات قائم ہی نہ ہونے دی جائیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ عملہ ہر ہفتے عشرے کے بعد بازاروں کے چکر لگائے اور کہیں بھی قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے دے۔