• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر ینگے،ڈی آئی جی مکران ڈویژن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی مکران ڈویژن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایسی بہادری کی مثال نہیں ملتی کہ موقع پر دہشت گرد کو جہنم واصل کرکے شہادت حاصل کی ہو گوادر سٹی پولیس پوسٹ کو ہم اپنے شہید محمد خماری کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا ڈی آئی جی مکران پرویز عمرانی نے ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ل مسجد کے قریب کوارٹر پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار دو ہشت گردوں نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کوارٹر میں رہائش پذیر مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے تین مزدور زخمی ہوئےاس واقعہ کی وقت پولیس کے جوان جو معمول کی گشت پر تھے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں ہمارا جوان محمد خماری شہید ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ایسی بہادری کی مثال نہیں ملتی کہ موقع پر دہشت گروں کو جہنم واصل کرکے شہادت حاصل کی ہو گوادر کے عوام کو فخر ہونا چاہیے کہ گوادر کا بیٹا اپنے شہر کے امن کی خاطر قربان ہوگیا۔شہید محمد خماری نے پولیس کا نام اور مورال بلند کردیاہے پولیس فورس شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی فیملی کے ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت بھی دی جائے گی اور گوادر سٹی پولیس پوسٹ کو ہم اپنے شہید محمد خماری کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔