• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،پیپلزپارٹی ہزارہ ٹاؤن کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے زیراہتمام پاک فوج کے حق اور بھارتی جارحیت کے خلاف اتوار کو انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو بروری روڈ ، اسپینی روڈ ، انسکمب روڈ ، شارع عدالت سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی ، جہاں مظاہرہر ہوا ، ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر ہادی عسکری ، عہدیہ بتول ، سید عیوض آغا ، ملک عیسیٰ ہزارہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا جب پاک فوج نے اپنے سے کئی سو گنا بڑی فوج کو دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور پاک فوج ملک کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے جس کا واضح ثبوت پاک فوج نے گزشتہ روز دشمن کو بھرپور انداز میں جواب دے کر پیش کیا ۔.