• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پیٹرول سبسڈی پر کوئی مشاورت نہیں کی: آئی ایم ایف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان حکام نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے سستا پیٹرول فراہم کرنے کے بارے میں تفصیلات پر بات چیت کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس اسکیم کی کل لاگت، اہداف اور آپریشن کی تفصیلات پر بات کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کے نمائندہ نے کہا کہ پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ حالیہ دنوں میں پالیسیوں کےحوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ایسٹر پریز کا کہنا ہے کہ کچھ باقی پوائنٹس پورے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سی سی سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید