پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک ڈرائیو تھرو ضمانت کی نئی اصطلاح سامنے لے آئے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی میں عمران خان کی حاضری لگائے جانے پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈرائیو تھرو کی سہولت ہے تو باقیوں کے لیے بھی ہونی چاہیے۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دوسری طرف بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر کشیدگی کے باعث اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر سے ہی گاڑی میں حاضری لگا کر واپس چلے گئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج ظفر اقبال نے کہا تھا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط اُن کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔