• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد الحرام میں نماز کی اجازت

سعودی حکام کے مطابق کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد الحرام  اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ 

مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سے عمرہ پرمٹ بھی لے سکتے ہیں۔ 

انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار ہیں۔ انتظامیہ حرمین شریفین کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں نمازیوں کیلئے مسجدالحرام کی چھت پر بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔

شیخ السدیس کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید