• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست دے دی ہے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ اُن کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات آج شام کو ہوں گے۔

شیخ امتیاز نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کےلیے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس معاملے پر کل سماعت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید