سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لاہور سے آمد پر مجھ پر 3 حملے کرائے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانتوں کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاہور سے آتے ہوئے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی لندن پلان بنایا وہ ملک کا خیرخواہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے گھر کی دیواریں توڑیں گے تو کسی کا گھر محفوظ نہیں ہوگا۔ اب جاتی امراء اور بلاول ہاؤس بھی ٹوٹے گا۔