• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی و روسی صدور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور توانائی امور پر گفتگو

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین، روس تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعاون کے ابتدائی فوائد دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کو مزید تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا نئے مقاصد کے حصول کے لیے دو طرفہ عملی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ 

دریں اثنا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ چینی صدر سے بلا تکلف اور بامعنی گفتگو ہوئی۔ صدر شی جن پنگ کو بتایا روس، چین کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ 

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ چینی صدر سے سائبیریا گیس پائپ لائن پر بھی بات ہوئی ہے۔ سائبیریا گیس پائپ لائن کے تمام عملی پہلوؤں پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ روس 2030 تک چین کو 98 بی سی ایم تک گیس فراہم کرے گا۔ چینی کاروباری کمپنیوں کو روس چھوڑ کر جانے والی مغربی کمپنیوں کی جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

صدر پیوٹن نے کہا کہ چین تک شمالی سمندری راستے کی تعمیر کے امکانات کو بھی دیکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید