• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات، 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ ہو گیا۔ 

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ، ٹی ایل پی کو کرین اور جمہوری وطن پارٹی کو پہیے کا نشان الاٹ کیا گیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑے کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے نیشل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید