• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، مسجد سے گھر واپس جاتے شخص کو آگ لگادی گئی


برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو مسجد سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر واپس جانے والے شخص کو ایک نامعلوم شخص نے روکا اور دونوں کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس شخص کو کچھ چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جلائے جانے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا گزشتہ ماہ مغربی لندن میں ہونے والے اسی طرح کے حملےجس میں 82 سالہ شخص کو مسجد کے باہر آگ لگا دی گئی تھی، سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید