امریکی نمائندے دوحہ میں موجود ہیں، تاہم ان کی ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات نہیں ہو گی۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اس وقت دارالحکومت دوحہ میں موجود ہیں، تاہم وہ ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست ملاقات نہیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق دونوں امریکی نمائندے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فریقین سے ملاقاتیں کریں گے اور ایران سے جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ایران کے منجمد کیے گئے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے تاحال تہران منتقل نہیں کیے گئے ہیں۔