پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اپنے قتل کے منصوبے پر بیان کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔
عمران خان کے بیان پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کی مکمل انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔