اسرائیل کا ڈرون شام میں گر کر تباہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حادثے کی تصدیق کر دی۔
فوج کے مطابق ڈرون معمول کی کارروائی پر تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فوج نے بیان میں یہ بھی کہا کہ فی الحال ڈرون سے کسی قسم کی معلومات لیک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ترکیے کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جارہا ہے، اجلاس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان کریں گے.
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نیویارک کی میئر شپ کے ڈیمو کریٹک امیدوار ظہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ہلالِ احمر کے حوالے کر دیں۔
اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جیل سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد استعفیٰ دینے والی صہیونی فوج کی وکیل میجر جنرل یفات تومر ہروشلمی لاپتہ ہو گئیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سےحماس کا منظم طریقے سےخاتمہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے سیینئر افسران کو دی گئی چینی گاڑیاں واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
جماعت کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتہ کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی ایئر فورس کے جنرل کا واقعہ سنا دیا۔
عربا میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں چاقو حملے کے الزام میں 2 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سفید لباس اور دھوپ کے چشمے میں اکثر نظر آنے والے اننت سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک خاص پہچان ہے ، ان کے بیباک بیانات پر بننے والے میمز اور ویڈیوز نے انہیں ایک طرح کا "عوامی کردار" بنا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے دس میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو استنبول میں ملاقات کریں گے۔