لاہور( نمائندہ خصوصی ) عدالت عالیہ لاہور نے چوہدری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار د یتے ہوئے کیس واپس ای سی کو بھجوا دیا،10 روز میں جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے،مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے متعلق درخواست پر عدالت عالیہ سماعت کے جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے چوہدری شجاعت حسین کو صدر مسلم لیگ ق ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کیس واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔