کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی کے انصاف لائرز فورم کے آرگنائزر اقبال شاہ نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس بے بنیاد ہے۔