• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:1- ایک عورت کے پاس 10سے11 لاکھ کا سونا اور چاندی ہے پورے سال میں مختلف مواقع پر باری باری کرکے استعمال کرتی ہے، اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

2- دوسرا اس نے زیور خریدا ہے ،سال پورا نہیں ہوا تھا کہ سات مہینے بعد رمضان المبارک آیا اس پر وہ عورت زکوٰۃ کیسے ادا کر ے گی؟

جواب:1- زیورات سونا یا چاندی کے ہوں اور اگر نصاب کے برابر ہوں تو اس کی زکوٰۃ نکالنا لازم ہے، چاہے استعمال کرے یا نہ کرے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جس دن سے یہ زیورات کی مالک ہوئی، اس دن کی قمری تاریخ یاد رکھے ایک سال کے بعد پھر جب یہی قمری تاریخ آئے گی تو ڈھائی فیصد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔

صورتِ مسئولہ میں اگر یہ عورت پہلے سے صاحب نصاب چلی آرہی ہے اور رمضان المبارک میں زکوٰۃ نکالتی ہے تو سابقہ اموال زکوٰۃ کے ساتھ رمضان المبارک سے سات ماہ قبل خریدے ہوئے زیورات کی بھی زکوٰۃ ادا کرے گی، اور اگر یہ عورت پہلے سے صاحب نصاب نہیں تھی، لیکن مذکورہ زیورات خریدنے سے صاحب نصاب بنی ہے تو اس زیور پر سال گزرنے سے زکوٰۃ واجب ہوگی، اگرچہ سات ماہ بعد رمضان المبارک کا مہینہ آجائے، اس سے فرق نہیں پڑتا پورا سال گزرنے پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔