بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے مودی ہتک عزت کیس میں راہول گاندھی کو مجرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے کانگریس رہنما کو ضمانت سمیت اپیل دائر کرنے کیلئے 30 دن کا وقت دیا ہے۔
راہول گاندھی نے عدالتی حکم کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔
خیال رہے کہ 2019 میں انتخابی ریلی کے دوران راہول گاندھی نے کہا تھا کہ تمام چوروں کی کنیت مودی کیوں ہے؟
بی جے پی کے سابق وزیر پورنیش مودی نے راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔